سابق ڈائر یکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن وٹو کے کرپشن کیسز نیب اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

11 اپریل 2018

پشاور (بیورو رپورٹ)پشاور ہا ئی کورٹ نے سابق ڈائر یکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن وٹو کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ، اس حوالے سے عدالت عالیہ پشاور میں کیس کی سماعت ہو ئی ، پشاو رہائی کورٹ کے جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی، وکیل در خواست کے مطابق سلیم حسن وٹو کے خلاف کرپشن کیسز نیب چیئرمین کے ہدایات پر اسلام آباد منتقل کئے گئے ،وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں فاضل عدالت کو بتایا کہ کرپشن پشاور میں کی گئی اور انکوائری اسلام آباد منتقل کر دی گئی ایسا کیوں کیا گیا جس پر عدالت نے انکوائری کی منتقلی کے خلاف حکم امتناحی جاری کردیا ہے، یاد رہے کہ سابقہ ڈی جی پی ڈی اے سلیم وٹو پر حیات آباد ریزیڈنٹس سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
حکم امتناعی