خیر پور: بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ آن لائن نہ کرنے پر ہڑتال کی دھمکی

11 اپریل 2018

خیر پور( نامہ نگار) سندھ بھر کے 90 ہزار سے زائد بلدیاتی ملازمین کی گریجویٹی پنشن اورتنخواہیں آن لائن نہ کرنے اورسندھ حکومت سے بار بارمطالبے کے بعد آل سندھ لوکل گورنمنٹ فیڈریشن یوسیز کے ملازمین نے ایک دن بلدیاتی سروسز معطل کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ اگر 30 دن کے اندر اندر بلدیاتی ملازمین کی پنشن‘ گریجویٹی اور تنخواہیں خزانے کی معرفت آن لائن نہ کی گئیں تو سندھ کے 90 ہزار ملازمین ایک دن کام نہیں کریں گے۔ دفاتر میں حاضر رہنے کے باوجود کسی بھی فائل کوہاتھ نہیںلگائیں گے۔ یہ بھی تجویز ہے کہ اس دن تمام شہروں دیہاتوں میں صفائی نہ کی جائے‘ کچرا نہ اٹھایا جائے۔
بلدیہ ملازمین‘ ہڑتال