نیب افسر انتہائی ایماندار اور غیرجانبدار ہونے چاہئیں: صدر ممنون
اسلام آباد (ایجنسیاں) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیب کے افسران انتہائی ایماندار اور غیرجانبدار ہونے چاہئیں کیونکہ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی نیب کا طرۂ امتیاز ہو سکتے ہیں۔ صدر نے یہ بات چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو کر تے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے اس موقع پر صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جسے سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کی بنیاد ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک اورامتیازسے پاک کارروائی ہے تاکہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ممنون نے صدر کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے گزشتہ ٹیکس کی شرح سے زائد وصولی کے معاملات میں وفاقی ٹیکس محتسب اور ان کے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔
صدر/ چیئرمین نیب