یہ خاموشی آخر کب تک۔۔؟
کبھی شام میں مسلمانوںکو بے وجہ قتل کیا جا رہا ہے ،تو کبھی افغانستان میں ننھی جانوں کو موت کے کھاٹ اتارا جارہا ہے،کبھی وطن عزیز پاکستان میں ننھے بچوںکو اسکول میں گھس کر قتل کردیا جاتا ہے تو کبھی پارک میں خود کش حملہ کردیا جاتاہے،کبھی غزہ میںمظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،تو کبھی کشمیر میں ظلم کی انتہاء کر کے معصوم جانوں کو موت کے کھاٹ اتارا جارہا ہے حتیٰ کہ امن پیامبربدھ مت جوکیڑوں کومارنا بھی پاپ سمجھتے ہیں لیکن مسلمانوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ یہ سب ظلم صرف مسلمانوں پر ہی کیوں کئے جارہے ہیں؟اور اس ظلم کے خلاف کوئی کارروائی کیوںنہیںکی جارہی ہے؟جب کسی غیر مسلم کے ساتھ کوئی سانحہ ہوتا تو سب اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور بلا جھجھک مسلمانوںکو دہشت گرد قراردے دیتے ہیں،اب سوال یہ کہ جب ان تمام مسلم ممالک میں ظلم کا بازار سر گرم ہے اور بے قصور مسلمانوںکو قتل کیا جارہا ہے توکوئی آواز کیوںنہیں اٹھارہا ؟اس خاموشی کی وجہ کیا ہے؟ سب کیوںخاموش ہیں؟اور یہ خاموشی آخر کب تک رہے گی۔۔َ؟؟(منزہ خان ،کراچی)