جناب چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب

11 اپریل 2018

موجودہ حکومت کے ختم ہونے میں 45دن رہ گئے ہیں ۔اُنہوں نے پانچ سال میں کام کرنے کے بجائے کے ای ایس سی، کے ڈی اے ،پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ محترم جناب چیف جسٹس! میںآپ سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ کے ای ایس سی کے ملازمین کو نکالے ہوئے آٹھ سال ہو گئے ہیں ۔ حکومت نے اپنے مفاد کی خاطراس کا سودا کیا ہے اورکے ای ایس سی کی نجکاری شروع کر دی۔ملازمین سے کہا گیا گولڈن ہینڈ شیک لے لیں کچھ ملازمین نے تو لے لیا باقی نے نہیں لیا۔ آٹھ سال ہو گئے ۔ اس پر مقدمہ درج کردیا گیا۔مقدمہ طویل ہوتا گیا اب کہیںجاکے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مقدمہ جیت گئے۔سندھ ہائی کورٹ سے فیصلہ آنا باقی ہے ۔فیصلہ جو کہ محفوظ ہو چکا ہے ۔اس کی تاریخ آگے بڑھا دیتے ہیں۔ اب کہا گیا ہے کہ ۹۱ اپریل کو فیصلہ سُنائیں گے ۔میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ از خود نوٹس لے کر سندھ ہائی کورٹ سے کہیں کہ فیصلہ مقررہ تاریخ پر دیں تاکہ ملازمین اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ ( فوزیہ مسعودی ۔ کراچی )

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...