سفینتہ الحجاج کے تحت حجاج کی تربیتی نشست کا آغاز

11 اپریل 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) سفینتہ الحجاج انٹرنیشنل کے تحت حجاج کی تربیتی اتوار 22 اپریل کو صبح 10 بجے تا 12 بجے دوپہر جامع مسجد تیموریہ حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد بلاک H میں ہوگی۔ نشست میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج پر جانیوالے تمام عازمین شرکت کرینگے ‘ نشست سے ماسٹرحج ٹریز منیر احمد انصاری مناسک حج کی تربیت اور تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔