وفاقی حکومت کی مزدور پالیسی باعث اطمینان ہے‘ منور رضا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)مزدور یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے صدر سید منور رضا نے حب پمپنگ اسٹیشن میں جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلی مرتبہ تنخواہ دار طبقے کے بنیادی مسائل تنخواہ سروس ٹیکس کٹوتی کو ایڈریس کرتے ہوئے 12 سلیپ تھیں جنہیں کم کرکے 4 کردیا گیا ہے اور جن کی آمدن12 لاکھ تھی انہیں ٹیکس فری کردیا گیا ہے ۔ مسلم لیگی حکومت کی مزدوروں کی نئی پالیسیاں اور آنے والا بجٹ ان کے لئے خوشیوں اور اطمینان کا باعث ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں کے ادوار میں کبھی بھی مزدوروں کے مفاد پر مبنی پالیسیاں نہیں بنائی گئی اور نہ ہی توجہ دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کا معیشت کا پہیہ چلانے والے مزدوروں کی تنخواہ کو ٹیکس میں ریلیف دینا جیسا اقدام قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان طفیل شیخ نے کہا کہ صوبائی سندھ گورنمنٹ میں ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل رحیم اعوان ، یوسف رضی، مسترم شاہ، قمر کوئی، بدرالسلام، نظیر اروڑا، عبدالغفار، حاجی اللہ بخش، علی حسن، چوہدری جاوید، الفرمحمود، عنیب شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔