ملک سے تھیلے سیمیا کا خاتمہ مشترکہ جدوجہد سے ممکن ہے‘ مقررین

11 اپریل 2018

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے اور اس مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنے والے افراد سے اظہارِ تشکر کیلئیعمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت تقریب منعقد کی گئی جس میں عمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری و معروف ہیما ٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے علاج اور اس مرض کی روک تھام کے حوالے سے عمیر ثناء فائونڈیشن کی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا‘ جب کہ اصغر حسین اور ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری نے ملٹی میڈیا کے ذریعے عمیر ثناء فائونڈیشن کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔تقریب میں انسانیت کی خدمت بالخصوص تھیلے سیمیا کے خاتمے کی جدوجہد میں ساتھ دینے والے معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر جنید علی شاہ‘سماجی کارکن انصار برنی‘میزان بینک کے فیاض الرحمن‘محمد رضا‘سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر زاہد انصاری معروف ٹی وی اینکر انیق احمد‘اسپورٹس اینکریحییٰ حسینی‘سوئی سدرن گیس کمپنی کے شہباز اسلام‘ علی گوہر‘ سلمان صدیقی‘ عمیر ثناء فائونڈیشن کے ڈاکٹر سید راحت حسین‘ امتیاز ملک‘ محمد اکبر‘ نذیر الحسن اور دیگر کو شیلڈز پیش کی گئیں۔