سیاسی جماعتیں متحد ہو کر عوامی مسائل حل کریں‘ ڈاکٹر یوسف سلیم

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم اور مرکزی کابینہ نے سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات اپنی پارٹیوں کو مضبوط بنانے یا ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے نہیں ہیں عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام زندگی پر موت کو ترجیح دے رہی ہے مہنگائی‘ بے روزگاری‘ لوڈ شیڈنگ وغیرہ کی وجہ سے کارخانوں اور فیکٹریوں میں تالے لگ رہے ہیں بدامنی‘ ڈاکے‘ چوریاں وغیرہ کی وجہ سے سرمایہ دار اپنا سرمایہ نکال کر بیرون ملک جا رہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بچانے کیلئے سب پارٹیوں کو فکر کرنی چاہئے جو بغیر متحد ہوئے ناممکن ہے۔