نوجوان تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں، یحییٰ بلوچ

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری سے تعلیم حاصل کرنے والے آج ملک کی باگ دوڑسنبھالنے کیلئے تیار ہیں اور آج کے ہونہار کل کے معمار ہونگے یہ بات بلوچ رابطہ اتفاق تحریک بلوچستان کے صدر پرنس یحییٰ بلوچ نے گل  نور گرامر اسکول لیاری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں لیاری کے حالات سے بخوبی واقف ہوں اور مجھے بھی معلوم ہے نا مساعد حالات میں تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر اور انجینئر بن گئے ہیں اورلندن میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے اور مستقبل کے معماروں کو ہونہار طلباء کی شکل میں دیکھ رہا ہوں سالانہ تقریب میں مختلف کلاسیز کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیئے اور ملی نغمے بھی پیش کیئے آخر میں اسکول کے پروپرائٹر سینئر صحافی عبدالطیف بلوچ نے مہمانوں اساتذہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علم کی شمع جلائے رکھوں گا تاکہ لیاری کے ماحول میں علم کی روشنی جگمگاتی رہے۔ عبدالطیف بلوچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو تعلیم ہر صورت میں حاصل کرنی چاہئے۔ ماں باپ ایک وقت کی روٹی ترک کردیں مگر اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں کیونکہ آج کا طالب علم آنے والی نسل کو علم کی شمع کی صورت میں ملے گی اور جہالت کا خاتمہ ہوجائے گا۔