کراچی کے عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے‘ نعمان ہاشمی

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدور نعمان ہاشمی و محمد جاوی میاں نے مشترکہ بیان میں کراچی اور اہل کراچی کے مسائل اور تکالیف پر ارباب اختیار کی توجہ دلاتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خدارا کراچی کے شہریوں کے ساتھ بے رخی‘ بے اعتنائی کا رویہ ترک کر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمدردانہ طور پر عملی اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ اب کراچی اور اہل کراچی کے مسائل و مصائب دور کرنے کے صرف زبانی دعوئوں سے کام نہیں چلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد‘ دیر کالونی‘ نیو کراچی‘ نارتھ ناظم آباد‘ اورنگی ٹائون‘ ناظم آباد اور بنارس کے علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عمر بٹ‘ محمد اسلم خٹک‘ طارق خانزادہ‘ مولانا خلیل بھی موجود تھے۔