نالوں کی صفائی کیلئے مختص کروڑوں روپے کہاں گئے‘ افضال احمد

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری افضال احمد ، سید اعجاز الد ین شاہ، اسماعیل کھتری، محمد اصغر لعل، طارق نعیم ، ارشد شیروانی ، فرحان
شبیر، ذاکر بلتی، سید مسعود حسین، ظفر حسن بابو دیگر نے حکومت سندھ کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے کروڑوں روپے کافنڈ مہیا کرنے اور برساتی نالوں کی حالت جوں کی توں برقرار رہنے کی پرزور مذمت کی ہے اور وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو سے مطالبہ کیا ہے حکومت سندھ کی جانب سے نالوں کی صفائی کے لیے باقاعدگی سے فنڈ مہیا کیاجاتا ہے یہ فنڈ کہاں خرچ ہوتا ہے کس کس کی جیبوں کی زینت بنتا ہے تحقیقات کروائی ہے نالے کی صفائی فنڈ میں دل کھول کر کرپشن کی گئی ہے اینٹی کریشن کے ادارے کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے کراچی شہر کے دعوے دار میئر کراچی کا بھی اس سلسلے میں دور دور تک پتہ نہیں ہے وہ نالوں کی صفائی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔