بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ا ذیت میں ڈال دیا ‘ وقار مہدی

11 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے سندھ بھر میں بجلی کے سنگین بحران پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقے یکسر طور پرانتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرماسے قبل طویل لوڈشیڈنگ ن لیگ کی وفاقی حکومت کے منہ پر تماچا ہے جنہوں نے کروڑوں عوام کے سامنے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے اور پانچ سال گزرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کہ توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کراچی میں رہنے والوں کیلئے عذاب سے کم نہیں وہ لوگ ڈوب مرے جو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے تھے ۔ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے اور کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالے ورنہ کراچی والے خود اٹھ کھڑے ہونگے۔ وفاقی حکومت کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ کراچی میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے تمام دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے۔ کراچی کی عوام کب تک کے الیکٹرک کے ظلم برداشت کرےگی جبکہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے اووربلنگ اور بھاری منافع بھی وصول کررہی ہے۔