سرکاری جامعات ترمیمی آرڈیننس مسترد کرتے ہیں‘ انجینئر توصیف اعجاز
کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کی طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان نے سندھ سرکاری جامعات ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے اگر سندھ کے حکمرانوں نے کالے قانون کے تحت اساتذہ کرام‘ جامعات اور طلباء سمیت غیر تدریسی عملے کا استحصال بند نہیں کیا تو ایس ایف پی سندھ بھر کی جامعات میں احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی۔