ڈاکٹر مجیب الدین میمن مزید 4 برس کیلئے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وی سی مقرر

11 اپریل 2018

کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ و چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن کو مزید چار برس کیلئے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ دریں اثناء گورنر محمد زبیر نے محمد ہاشم لغاری کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن شہید بے نظیر آباد کی مالیات و منصوبہ بندی کمیٹی میں ماہر کی کیٹگری میں ممبر مقرر کر دیا ہے ان کی تقرری 3 برس کیلئے ہو گی۔