دو روزہ فیشن ویک شروع ‘ پہلے روز ماہین خان ‘ہما عدنان ‘چیناچھاپڑا یاسمین جیوا و دیگر ڈیزائنر کی کلیکشن پیش
کراچی (لیڈی رپورٹر)پاکستان فیشن کونسل کے تحت دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز ڈیزائنر ماہین خان، ہْما عدنان، چینا چھاپڑا، یاسمین جیوا، حسن ریاض، فرح طالب عزیز، دی پنک ٹری کمپنی اور امیر عدنان نے اپنی کلیکشن پیش کی۔امیر عدنان نے ’اَپ سائیکل‘ کلیکشن میں 20 برس پرانے شیروانی فیشن کو نئے طرز سے پیش کیا ۔شیروانی کا یہ انداز صرف دولہا کے لیے مختص نہیں بلکہ اسے ہر چھوٹی بڑی تقریب میں کوئی بھی زیب تن کرسکتا ہے۔ دوسرے روز ڈیزائنر دیپک پروانی، سائرہ شکیرہ، روزینہ منیب، کنول، نتاشا کمال اور عائشہ فاروق اپنی کلیکشن پیش کریں گے۔فیشن شومیں متعدد سلیبرٹیز بھی بحیثیت شو اسٹوپر ریمپ پر جلوے بکھیریں گی، جن میں ماہرہ خان، سہائے علی ابڑو، آمنہ شیخ، صنم سعید، عمران عباس اور عائزہ خان شامل ہیں۔