5 ٹائونز میں دوسری منزل کی تعمیر پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری

11 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آباد کی سفارش پر 5 ٹائونز میں 120 گز سے زائد رقبہ کے رہائشی پلاٹوں پر دوسری منزل کی تعمیر پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آغا مقصود عباس نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر عمل کرائیں۔ اس سے قبل 121 گز سے 399 گز کے پلاٹوں پردوسری منزل کی اجازت تھی‘ جس کو ختم کردیا گیا ہے۔