جماعت اسلامی جمعہ کو کے الیکٹرک کیخلاف 50 مقامات پر احتجاج کرے گی
کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ ‘کے الیکٹرک پر قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے کے واجبات اور کے الیکٹرک کے معاملات درست کئے بغیر اسے شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کر نے کی کوششوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 13 اپریل کو شہر بھر میں 50 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے رہنما اور قائدین خطاب کریں گے۔