میئر کراچی کا میونسپل یوٹیلیٹی بلز پر 25 فیصد رعایت کا اعلان

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز کے بل پر 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جون 2018ء تک تمام صارفین مکمل بقایا جات کی ادائیگی پر 25 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2017ء میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز کے بل بھی صارفین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں جن کی آخری تاریخ ادائیگی ضلع وسطی کے صارفین کیلئے 20 اپریل‘ ضلع شرقی کے صارفین کیلئے 22 اپریل‘ ضلع جنوبی کے صارفین کیلئے یکم مئی‘ ضلع غربی اور ضلع ملیر کے صارفین کیلئے 25 اپریل اور ڈبلیو ڈویژن و انڈسٹریل صارفین کیلئے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی 2018ء مقرر کی گئی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے 29 مارچ 2018ء کو منعقدہ اجلاس میں میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز بل کے واجبات جمع کرانے والے صارفین کو کل واجبام کی ادائیگی پر 25 فیصد رعایت دینے کی منظوری دیدی تھی جس کے تحت صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ MUCT کے دفتر واقع المرکز اسلامی (شاہراہ پاکستان) پلاٹ نمبر ST-09 بلاک 7 نزد ٹیلیفون ایکسچینج عائشہ منزل سے رابطہ کر کے اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ فون نمبر 021-99246306/ 021-99246307 پر رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...