لانڈھی میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں ‘ شہری پریشان

11 اپریل 2018

کراچی ( کرائم رپورٹر)لانڈھی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوںکی وارداتوں نے لانڈھی تھانے کی کار کردگی کی قلعی کھو ل دی ‘ سرور کمانڈوبھی لانڈھی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وار داتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ۔ اہلیان لانڈھی نے لانڈھی تھانے کی حدود بالخصوص لانڈھی نمبر 3جامع عالمگیر مسجد ٹرسٹ وخرم آباد اور اسماعیل گوٹھ کے علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ ‘ ڈی جی رینجرز اور لانڈھی تھانے کے ایس ایچ او سرور کمانڈو سے مطالبہ کیاہے کہ لانڈھی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وار داتوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے ۔