گلشن اقبال میں پانی کی سپلائی 4 روزسے بند
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپا پر پائپ لائن پھٹ جانے کے بعد واٹر بورڈ کے انجینئرز اورٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی۔ واٹر بورڈ نے پائپ لائن کی مرمت پہلے دن مکمل کرنے کا اعلان کیا کہ پانی سپلائی منگل کو شروع نہیں ہوسکی۔ پورے گلشن اقبال میں لوگ بوند بوند کو ترس گئے۔ پورے گلشن اقبال کا پانی غائب کردیا گیا‘ کوئی پرسان حال نہیں۔