میزبان آسٹریلیا 50 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ، پاکستان کا دو برانز میڈل پر اکتفا

11 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز کے مقابلوں کا اختتام ہو گیا۔ میزبان آسٹریلیا 50 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا تاحال صرف دو برانز میڈل پر اکتفا ہے۔ چھٹے روز کے مقابلوں کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا نے 50 طلائی، 38 چاندی اور 42 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 130 میڈل جیت رکھے ہیں۔ انگلینڈ 24 گولڈ، 29 سلور اور 21 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 74 میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 21 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جس میں اسکے 11 گولڈ، 4 سلور اور 6 برانز میڈلز شامل ہیں۔ پاکستان جو تاحال کوئی گولڈ اور سلورمیڈل نہیں جیت سکا ہے صرف 2 برانز میڈلز کے ساتھ میڈیلز ٹیبل پر 28 ویں نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاحال صرف دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔