کرکٹ ایمپائر اظہر حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

11 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی)پاکستانی سابق ٹیسٹ ایمپائر اظہر حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ آج منگل کو ساڑھے دس بجے صبح خضری مسجد سمن آباد لاہور میں ادا کی جائے گی ۔پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ،سابق وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان ، ذاکر خان ،رانا نوید الحسن نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ۔