دانش گل فٹبال ٹورنامنٹ ‘ اعظم اسپورٹس کی سیمی فائنل میں رسائی

11 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) چنیسر بلیو زکے زیر اہتمام امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ایسٹ کے تعاون سے چنیسر گوٹھ میں جاری آل کراچی دانش گل یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ چیمپئن اعظم اسپورٹس نے لسبیلہ اسٹوڈنیس کو 3-2سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، ایک اور میچ میں میزبان سائیڈ چنیسر بلیوز نے محفوظ الیون ملیر کو آسانی4-1 سے ٹھکانے لگادیا۔شہریار نے دو گول اسکور کئے۔میچ کے ریفر ی علی نواز بلوچ، نویدبلوچ، ڈپٹی ریفریز سکندر،محمود لاسی، ہری رام، میچ کمشنر عبدالقیوم لاسی تھے۔