سندھ گیمز ‘ڈویژنل دستوں کے آفیشلز کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کھیل سندھ نے 17ویں سندھ گیمز کے لئے صوبے کے چھ ڈویژنوں کے دستوں کے آفیشلز کا حتمی اعلان کر دیا،اولمپکس چارٹر کے مطابق ہونے والے گیمز میں پہلی بارخازن کی جگہ کو آرڈی نیٹر کی نئی پوسٹ متعارف کروادی گئی ۔دستوں کے آفیشلز میں سندھ حکومت اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو برابری کی بنیاد پرنمائندگی دی گئی ہے ۔