آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ مارشل آرٹ چیمپئین شپ

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ مارشل آرٹ کونسل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس اینڈ یوتھآفیئر گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے دو روزہ آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے مقابلے عسکری انٹر میڈیٹ کالج گلشن حدید میں منعقد کئے گئے جس میں مختلف اسٹائل کے مارشل آرٹ کے مقابلے ہوئے چیمپئن شپ میں کراچی کے معروف سیاسی وسماجی شخصیات نوشاد قائم خانی ،نجم مغل ،موسیٰ آرائیں ،دانیال خان ،فہد ملک ،کاشف اور دیگر مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بہترین کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔گلشن حدید کے معروف سماجی رہنما نوشاد قائم خانی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا اور اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے تمام کوچز، انسٹرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچا کر کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہی اصل جہاد ہے چیمپئن شپ میں آفیشلز اور ریفری ججز کے فرائض یوسف خان،استاد اسد ،رحمان آکاخیل،مطیع اللہ شاہ ،اقرا خان ،ظفر،اسد ملک،شجاعت علی خان ،عتیق اعوان ،عظمت،امتیاز،رشیداور مراد شاہ نے انجام دئیے۔ چیمپئن شپ میں 10ویٹ کٹیگری میں 6 ڈسٹرکٹ کے 7 ٹیموں کے 140 کھلاڑیوں نے حصہ لے رہیں ۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...