پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ ملتوی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا ہے ، یہ لیگ کل جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی آگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں مکمل تھیں اور ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت کے لئے انٹری کروا رکھی تھی، لیکن مختلف ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس لیگ کو ملتوی کیا گیا ہے، انہوں نیکہا کہ لیگ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا۔