جنرل سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن کا دورہ کراچی
لاہور(اسپورٹس)جنرل سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے کراچی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نیشنل چیلنج کپ 2018کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ا یونٹ کراچی میں 20 اپریل سے 10مئی تک کھیلا جائے گا جس میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔کراچی میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران انھوں نے آل برادرز فٹ بال سٹیڈیم ملیر کا دورہ کیا اور چیلنج کپ کی بابت یہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا آل برادرز فٹ بال سٹیڈیم ملیر ان دو وینیوز میں سے ایک ہے جہاں پر نیشنل چیلنج کپ 2018 کے میچز کھیلے جائیں گے۔ اس موقع پر رحیم بخش بلوچ سیکرٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹرٹیکنیکل پی ایف ایف شہزاد انور بھی موجود تھے ۔