کامن ویلتھ گیمز اسکواش ویمنز سنگل اور مکسڈ امیدیں برقرار اگلے راونڈ میں رسائی

11 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (چودھری اشرف) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے اتھلیٹکس ایونٹ میں ویمنز سنگلز میں پاکستان کے نمبر ون ماحور شہزاد نے فجی کے ڈین علیشا کو سٹریٹ سیٹ میں مات دیکر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ماحور نے 21-12 اور 21-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔ سکواش ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک جوڑی کامیاب رہی جبکہ تین جچوڑیوں کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پول ڈی میں پاکستان کے فرحان زمان اور فضہ ظفر پر مستمل جوڑی نے گیانا کی مکسڈ جوڑی کو شکست دیکر اگلے راونڈ میں رسائی حاصل کی۔ ویمنز ڈبلز کو بھارت کے ہاتھوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایکسن فورڈ کے سکواش کورٹ میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان کی مدینہ ظفر اور فضہ ظفر کو بھارتی کی جوشنا اور دیپکا پر مشتمل جوڑی نے دو ایک سے مات دی۔ شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے مہوس فرحان ویمن 25 میٹر پستول ایونٹ کے کوالیفیکیشن راونڈ میں ہی ناکام ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان کی نجمہ پروین کی 200 میٹر ریس میں بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ قومی کھلاڑی اپنا پرانا ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب رہیں۔۔ نجمہ پروین ہیٹ میں آخری پوزیشن پر رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 25.21 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ اس ہیٹ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی جمیکن خاتون اتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 22.87 سیکنڈ میں طے کر کے ہیٹ میں نمبر ون رہی تھیں۔ بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستان کے مراد علی اور خاتون کھلاڑیوں پلوشہ بشیر کا مایوس کن آغاز، پہلے روز ہی سنگلز کے مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں سے شکست کھا کر مقابلوں سے باہر ہو گئے۔ ۔ خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی سابق نمبر ون پلوشہ بشیر کو موریشس کھلاڑی نکی کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں موریشس خاتون کھلاڑی کی فتح کا سکور 21-18 اور 21-12 رہا۔ مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کے مراد علی اور ماحور شہزاد کو سکاٹ لینڈ جوڑی کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مینز ڈبلز میں پاکستان کے محمد عرفان سعید اور مراد علی کو میزبان آسٹریلوی جوڑی کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کھانا پڑی۔ مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کے عرفان سعید اور پلوشہ نے موریشس جوڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم موریشس جوڑی نے مقابلہ دو ایک سے اپنے نام کر لیا۔ مردوں میں پاکستان کے غفران عادل کا سفر 50 میٹر رائفل پرون کے کوالیفکیشن راونڈ میں ہی اختتام پذیر ہو گیا۔ غفران عادل نے مجموعی طور پر 602.3 پوائنٹس سکور حاصل کر کے فہرست میں 23 ویں پوزیشن حاصل کی۔