زونگ 4G کے 'ایک نئی امید'رضاکار پروگرام کے تحت سکول کے وفد کا ہیڈکوارٹر کا دورہ

11 اپریل 2018

اسلام آباد(پ ر) سکول چین روٹس ملینیئم کے ذہین طلبہ پر مشتمل وفد نے حال ہی میں اسلام آباد میں واقع زونگ 4G کے ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کے بارے میں بنیادی معلومات اور کام کے طریقہ کار سے آگاہی دی گئی۔ سکول کے بچوں کے اس دورے کا انتظام زونگ4G کے ' ایک نئی امید' رضاکار پروگرام کے تحت کیا گیا۔ زونگ4G سمجھتا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کا خواب اسی وقت پورا ہو سکتا ہے جب معاشرے میں بہتری کیلئے ہر سطح پر کام کیا جائے۔ ان طلبہ نے زونگ 4G کے صدر دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور متعدد امور میں دلچسپی لی۔

اپنے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے طلبہ کو کمپنی کے جدید ترین کسٹمر کیئر سنٹرز کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انھوں نے کسٹمر کیئر کے عملے کے ساتھ وقت گزارا اور صارفین کو 24 گھنٹہ بہترین سروسز کی فراہمی کے عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ تیزی سے ترقی کرتی جدید دنیا کے حوالے سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ترقی کی نئی منازک طے کرنے کیلئے خصوصی پریزنٹیشنز دی گئیں۔ طلبہ نے اس سیشن میں خصوصی دلچسپی لی اور اپنے آنے والے مستقبل کے تناظر میں اہم معلومات و مشاورت طلب کی۔