فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور زخمی، 2 کی حالت نازک
لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سگیاں پل کے قریب چٹھہ کالونی میں واقع ایک فیکٹری میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری میںکام کر نیوالے 6 ملازم محمد بوٹا، اللہ دتہ ، کاشف ، امین ، صادق اور قیصر شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میںشدید خوف وہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
فیکٹری/بوائلر دھماکہ