ایک کلو میٹر سے تصویر کھینچنے والا کیمرہ بنانے کا دعویٰ
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) سکاٹ لینڈ میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود اشیاءکی سہ رخی یا تھری ڈی اشکال ریکارڈ کرنے والا کیمرہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایڈنبرا کی ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا تیار کردہ یہ کیمرہ لیزر شعاعوں کی مدد سے کسی بھی چیز کو ’سکین‘ کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے مزید تحقیق کے بعد اس کیمرے کی رینج دس کلومیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔