جرمنی میں61کروڑ ڈالر سے دنیا کی سب سے بڑی ذاتی تفریحی کشتی تیار کرلی گئی
برلن(نوائے وقت نیوز)جرمنی کی ایک مشہورکشتی ساز کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی ذاتی تفریحی کشتی تیار کرلی ہے۔ 590 فٹ لمبی ازّام (Azzam)نامی اس تیز رفتار پ±ر آسائش ذاتی تفریحی کشتی کے مالک ممکنہ طور پر سعودی شاہی گھرانے کے شہزادہ الولید بن طلال السعود ہیں ۔68 فٹ اونچی یہ عالیشان تفریحی کشتی30ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔