صدر مملکت عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھے پارلیمانی سال کے آغازپرمشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، صدر مملکت نے آرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے نکات پرگفتگو کی گئی۔مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق وزارت پارلیمانی امورکی سمری منظورہوچکی ہے ، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024