آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے ، روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ،ایشان کشن،ہاردک پانڈیا،راویندرا جڈیجا،راہول چاہر، راوی ایشون ، اکشر پٹیل ،ورون سی ،جسپریت بمراہ ،بھوونیشور کمار اور محمد شامی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 3 ریزور پلئیرز شریاس ائیر ،دیپک چاہر اور شار دل ٹھاکر بھی شامل ہیں۔