اشیاء ضروریہ غریب آدمی کی پہنچ سے دو رہوگئی ہیں، نزہت صادق
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی )پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور سینیٹر بیگم نزہت صادق کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں ظالمانہ اضافے سے ثابت ہوگیا کہ نااہل اور نالائق حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کے درپے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ،ڈالر کی بلندشرح،روپے کی بے قدری اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام سے زندہ رہنے کاحق بھی چھین لیا ہے۔