اسلام آباد میں خوردرو جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس ختم کرنے کیلئے کام جا ری
اسلام آباد)وقائع نگار)اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں خوردرو جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس کوختم کرنے کیلئے کام جا ری رہا ۔شہر سے خوردرو جھا ڑیوں اور بڑھی ہوئی گھا س کے خا تمے اور شہر کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظا میہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ مل کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اسلام آباد شہر کے کلین اینڈ گرین حیثیت کو بحا ل کرنا ہے۔ اس مہم کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انوائرنمنٹ ونگ کا عملہ سی ڈی اے کے تعاون اور اسلام آباد انتظا میہ کی نگرانی میں شہر میں بڑھی ہوئی خوردرو جھا ڑیوں اور گھاس کے خاتمے کے لئے ہفتہ وار تعطیل اور عا شورہ محرم کی تعطیلات کے باو جود بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ابتک شہر کے بیشتر حصوں سے خوردوروجھا ڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس کو تلف کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران پورے شہر سے خوردروجھاڑیوں اور گھاس کو تلف کرنے کا کام مکمل کر لیاجائے گا۔ اس مہم کے تحت سیکٹر جی ٹین ، آئی ٹین اور دیگر سیکٹروں میں کام جا ری ہے جس کو آئندہ ہفتے کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔