وزیراعظم بھائیوں کے مظالم سے نجات دلائیں،غلام مصطفی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) تحصیل دیپالپور چیک اسلام پورہ لوہاراں کے رہائشی غلام مصطفی ولد عاشق حسین نے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے بھائیوں کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔ نوائے وقت سے فریاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بھائیوں اور ان کے ساتھیوں نے میری زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف میرے دو موٹر سائیکل بلکہ ایک عدد گاڑی بھی قبضہ میں لے رکھی ہے۔ انہوں نے مجھے اغواء بھی کئے رکھا۔انہوں نے میری بہن کو بھی اغواء کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا میں داد رسی کے لئے ایس ایچ او سمیت کئی اعلٰی حکام کو درخواستیں دے چکا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مخالفین سے جان کابھی خطرہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں جان کا تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی زمین اور جائیداد واگزار کرائی جائے۔