عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں امن کے مبصرین بھیجے، راجہ اعجازخان
اسلام آباد(پ ر) عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں امن کے مبصرین بھیجے ۔اسی لاکھ سے رائد کشمیریوں کی جان کو خطرہ ہے،ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے جیل میں منتقل کردیا گیا ہے ۔حکومت پاکستان کو شش کرے کہ بھارتی فوج کو واپس بھجواکر وہاں عالمی مشن کے مبصر ین کو تعینات کیا جائے۔سعودی عرب و دیگر عرب ممالک کی اس سلسلہ میں مجرمانہ خاموشی لمحہء فکر یہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر و یلفیئر سوسائٹی کے صدر راجہ اعجازخان نے کیا۔انھوں نے کہا کہ کشمیر کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع ہوئے آج36دن ہوچکے ہیں جس کے پردہ میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہیلہا ظاعالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشاء بننے کی بجائے ظالم بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری عوام کا قتل عام بند کروانے کے ساتھ بھارتی حکومت کو رائے شماری پر مجبور کرے۔کشمیری عوام حق خودارادیت کے بغیر کوء حل قبول نہیں کریں گے۔