حاجی محمد زمان ٹھیکیدار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
سرائے نورنگ(نامہ نگار)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لکی مروت کے صدر اور جے یو آئی کے رہنما حاجی محمد زمان ٹھیکیدار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم شاکر زمان کے والد، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے چیئرمین احسان اللہ کے چچا اور بہادر زمان مرحوم کے بھائی تھے، تاجہ زئی میںنماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔