بھمبر میں کشمیر بلڈبنک کے قیام کی اشد ضرورت ہے
میرپور(نمائندہ خصوصی) کشمیر بلڈبنک کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد عظیم خان مرکزی آفس میرپور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محمد عظیم خان کے علاوہ محمد ریاض ملک ، پروفیسر حسین مغل ، راجہ محمد اسلم خان ، ہارون الرشید ، نوید احمد مغل ، غلام عباس ، میاں محمد شفیق ، عظیم حسین شاہ ، میڈم نازیہ گیلانی اوردیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میںبھمبر شہر سے جواد اشرف، محمد رضوان اور ظفر اقبال برسالوی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھمبر کشمیر بلڈبنک کی برانچ کی منظوری دی گئی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بھمبر برانچ کے وفد نے بلڈبنک کی برانچ بھمبر کی اشد ضرورت پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھمبر ڈسڑکٹ ایل او سی پر واقع ہونے سے آئے روز بھارتی فوج کی گولہ باری سے بھمبر کے شہر ی زخمی ہوتے رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے تقریباً ہر روز خون کی ضرورت پڑتی رہتی ہے ،بھمبر میں کشمیر بلڈبنک کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ جواد اشرف نے کہا کہ ہم بھمبر میں کشمیر بلڈبنک کو جدید بنیادوں پر روشناس کروائیں گے اور بھمبر میں اتنی بے لوث خدمات انجام دیں گے کشمیر بلڈبنک کے مرکزی صدر محمد عظیم خان نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر حالت جنگ میں ہے ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے ، آزاد کشمیر ایل او سی سے ملحقہ آبادیوںپر بھارتی بربریت سے کسی وقت بھی بلڈبنک کو ایمرجنسی میں اپناکردار ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انھوں نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کشمیر بلڈبنک کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔