امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی محبت و عقیدت کسی ایک فرقے تک محدود نہیں ،راشد حفیظ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)یوم عاشور کا پیغام ہے کہ جہاں ایمان ، حق اور سچ کو خطرے کا سامنا ہو تو ان کو بچانے کے لئے جان،مال اور آل اولاد کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چائییے ،امام الشہداء ، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی محبت و عقیدت کسی ایک فرقے تک محدود نہیں بلکہ تمام مسلمان ان کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے اور جانتے ہیں، شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے ہمیں آپس میں بے مثال اخوت و بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ شہدائے کربلا کے دیوانے ، چاہے کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں ، آپس میں ایک ہیں ۔ان خیالات کااظہار پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔