تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں گھر میں ایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں گھر میں ایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا پولیس کو مسماۃ خورشید بیگم نے بتایا کہ میری بیٹی حراء بی بی کی 8/9 سال قبل ارشد محمود سے شادی ہوئی تھی جس نے طلاق دے دی میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی واپس اپنے گھر عائشہ چوک چاکرہ پہنچی تو میرا شوہر اورنگزیب خون میں لت پت پڑا تھا جس کی گردن پر تشدد کے نشانات تھے مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے خاوند کو میرے سابق داماد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے قتل کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔