ضلعی امن کمیٹی کے شرکاء نے جناب حمید نظامی اور جناب مجید نظامی کی بلندی درجات کی دعا کی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)ضلعی امن کمیٹی کے ایوان وقت میں شرکاء نے بانیان نوائے وقت جناب حمید نظامی اور جناب مجید نظامی کی بلندی درجات کی دعا کی ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری خالد محمود عباسی نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ جناب حمید نظامی اور جناب مجید نظامی نے ملک کو بہترین ادارہ نوائے وقت کھڑا کرکردیا جس نے ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اللہ تعالیٰ ادارہ نوائے وقت کو ترقی کی منازل عطا فرمائے آمین ۔