شہریوں پر تشدد کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد تھانوں میں سمارٹ فون لے جانے پر پابندی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانوں میں شہریوں پر تشدد کے واقعات منظر عام پر آنے سے روکنے کیلئے آئی جی پنجاب نے سمارٹ فون لے جانے پر پابندی لگادی سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے ایس ایچ اوز کی میٹنگ بلاکر انہیں ہدایت کی کہ تھانے میں ایس ایچ او اور محرر کے علاوہ کوئی دوسرا اہلکار سمارٹ فون اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا اس حوالے سے تھانہ ویسٹریج کے ایس ایچ او نے رپٹ بھی درج کرلی تاکہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد شروع ہوسکے یہ اقدام گذشتہ چند روز میں پنجاب بھر کے تھانوں میں شہریوں پر پولیس تشدد کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔