ختم نبوت کا عقیدہ ایمان کی بقا ہے :پیراعجازاشرفی
لاہور(پ ر)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی سینئر رہنما و رکن شوری صاحبزادہ پیراعجازاشرفی نے کہا ہے ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کی بقا ہے اسکی حفاظت کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی نے سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقدہ درگاہ قطب شاہ ولی اچھرہ لاہورمیں خطاب کرتے ہو کیا۔انہوں نے کہا صحابہ کرام کا ختم نبوت کے عقیدہ پرطرز عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔مزید خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا تحریک لبیک یارسول اللہ نے ختم نبوت کے مسئلہ کو عوام میں بیدار کیا ہے۔جس کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان ختم نبوت کے مجاہد بننے کو سعادت سمجھ رہے ہیں۔۔پیر اعجازاشرفی نے اعلان کیا سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس 10 محرم بمطابق 10 ستمبر 2019 کو مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاھور میں بعد نماز ظہرمنعقد ہو گی۔