امن و امان کیلئے ملک بھرمیں فول پروف انتظامات ناگزیر ہیں:جاویدقصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پنجاب سمیت پورے ملک میں فول پرو ف انتظامات ناگزیر ہیں۔ ملک میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ شروع ہے۔ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں ہر ممکن اقدامات کریں ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت طلبہ عربیہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔