امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات، 22 افراد ہلاک، 41 زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں22 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں مسلح تشدد کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے واقعات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات، الی نوائے، مینی سوٹا اور ٹینسی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔