جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثات میں تین عورتوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے
فیروزوالہ (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثات میں تین عورتوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ،کھوڑی کے قریب موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے لاہورروڈکی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب لاہورسے فیصل آباد جانیوالی بس نے رکشہ کو ٹکرماردی جس کے باعث رکشہ الٹنے سے تین عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتا ل داخل کرادیاگیاحادثہ میں رکشہ تباہ ہوگیا۔