محکمہ اینٹی کرپشن کی ناکامی پر تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکامی پر تحریک پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی ۔متن میںکہا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن اختیارات کے باوجود سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل نہیںکرسکا ۔صوبائی محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے اربوں روپے کے اثاثے بنا لئے مگر احتسابی عمل صرف باتوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔